Al Quresh Alliance For Larger Associations
القافلا پاکستان ایک فلاحی اور سماجی تنظیم ہے جس کی بنیاد اسلم سجاد ہاشمی نے پاکستانی خاندانوں کی فلاح و بہبود اور سماجی ترقی کے مقصد سے رکھی۔ اس تنظیم کا خاص ہدف خصوصاً قریشی برادری سمیت تمام پاکستانی خاندانوں کی رہنمائی اور خدمت کرنا ہے۔
اسی پلیٹ فارم کا ایک اہم منصوبہ
القافلا پاکستان میرج ہیلپ لائن
“رشتوں کو جوڑنے اور خاندانوں کو قریب لانے کا معتبر پلیٹ فارم”
ہے، جس کی پروجیکٹ ڈائریکٹر ساجدہ ہاشمی ہیں۔ یہ ایک قابلِ اعتماد سروس ہے جو پاکستان اور دنیا بھر میں رہنے والے خاندانوں کو اپنے بچوں کیلئے مناسب رشتے تلاش کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
اس سروس کا بنیادی مقصد خاندانوں کو آپس میں جوڑنا اور نئی نسل کے لئے باعزت اور موزوں رشتوں کی فراہمی میں رہنمائی کرنا ہے۔
القافلا پاکستان کے اس پلیٹ فارم سے مستقبل میں مزید کئی فلاحی اور سماجی منصوبے بھی شروع کئے جا رہے ہیں جو معاشرے کی بہتری، خاندانوں کی رہنمائی اور سماجی خدمت کیلئے وقف ہوں گے۔